:ادارے کا نام
(اَلاِمَامُ الْاَعْظَمْ اَکَادمِی لِبَحَوْثُ الْعُلُومُ الْاِسْلَامِیَة بِبَاکِسْتَان)
(امام اعظمؒ اکیڈمی فاردی ریسرچ آف اسلامک سائنسز آف پاکستان)
Imam e Azam Academy For The Research Of Islamic Sciences Of Pakistan
ادارے کا قیام:
چھبیس رمضان المبارک ۱۴۱۵ ھجری بمطابق ۲۶ فروری ۱۹۹۵ ستائیسویں شب کو ادارے کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
:درس و تدریس
یومِ قیام سے لیکر تا حال اکیڈمی میں روزانہ کی بنیاد پر پیر تا ہفتہ رات ۹:۳۰ بجے ترجمہ قرآن درسِ قرآن پڑھا جاتا ہے ما سوائے عام تعطیل۔
ماہِ رمضان المبارک میں ستائیس روزہ تراویح پڑھی جاتی ہے اور بعد نمازِ تراویح ترجمہ قرآن و درسِ قرآن کیا جاتا ہے اور ستائیسویں شب کو ''جشنِ نزولِ قرآن کانفرنس'' کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خلفائے راشدین کے ایام پر خصوصی پروگرام منعقد کیئے جاتے ہیں اور ماہِ ربیع الاول میں ''محفلِ معلِ کتاب و حکمتﷺ'' کے عنوان سے سیرت کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔
:ادارے کا مقصد
'' لِتَکُونُواْ شُھَدَاء عَلَی النَّاس '' (القرآن سورہ بقرہ آیت نمبر 143) کے مطابق قرآن کریم کو خود پڑھنا، سمجھنا، اس پر عمل کرنا اور دوسروں تک اسکا پیغام پہنچانا۔
''اکیڈمی'' کَلِمَۃٍ سَوَآءٍ (القرآن سورہ آلِ عمران آیت نمبر 64) کی بنیاد پر اپنے قرابت داروں سے لے کر عوام الناس تک تمام انسانوں کا اتحاد چاہتی ہے۔
''اکیڈمی'' اپنے ایمان کا منبع قرآن کریم کی سورۃ فاتحہ کے اَلْحَمْد کی الف سے وَالنَّاس کے آخری سین تک کو تسلیم کرتی ہے۔ لہٰذا اکیڈمی ہر چیز کیلئے قرآن کریم کو اپنا معیار و کسوٹی مانتی ہے۔
'' اکیڈمی '' قرآن کریم کی ہدایات و احکام میں سے جتنے حصہ پر رسول اکرم ﷺ و صحابہ کرامؓ اور ان سے لے کر آج تک مسلمانوں میں متفقہ طور پر تواتر و تعامل سے عمل ہورہا ہے اسے قرآن کریم کی صحیح ترین تشریح سمجھتی ہے۔
'' اکیڈمی '' محمد رسول اللہﷺ کو اللہ تعالیٰ کا آخری پیغمبر اور آخری معصوم یعنی خاتم الانبیاءؐ و خاتم المعصومینؐ(آخری معصوم اتھارٹی) مانتی ہے۔
'' اکیڈمی '' قرآن کریم اور رسول کریم ﷺ پر ایمان اور ان کی ہدایات پر عمل کے تمام معاملات میں صحابہ کرامؓ کو اپنا رہبر تسلیم کرتی ہے، جیسا کہ ارشاد الہٰی ہے۔
'' وَالسَّابِقوُنَ الأَوَّلُونَ مِنَ الْمُھَاجِرِیْنَ وَالأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّهُ عَنْھُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ ''
ترجمہ: (ایمان لانے اور اس پر عمل کرنے میں) جن لوگوں نے پہلے سبقت کی مہاجرین میں سے بھی اور انصار میں سے بھی اور انکے بعد والے وہ لوگ جنہوں نے نیکو کاری کے ساتھ ان کی پیروی کی اللّه ان سے خوش ہے اور وہ اللّه سے خوش ہیں۔ (القرآن سورۃ توبہ آیت نمبر 100)
'' اکیڈمی '' آئین پاکستان کی پاسداری کو اپنا قومی فرض سمجھتی ہے۔
'' اکیڈمی '' کی مرکزی یا کوئی بھی علاقائی اکیڈمی کی شوریٰ مندرجہ بالا نکات میں کبھی بھی ترمیم و تنسیخ کی مجاز نہیں ہوگی۔
:علاقائی اکیڈمیز
امامِ اعظم اکیڈمی کی کراچی میں تین علاقائی اکیڈمیز ہیں۔
نارتھ کراچی اکیڈمی، گلستانِ جوہر اکیڈمی، ریلوے کالونی اکیڈمی۔
0 تبصرے